نیشنل تھروبال کوچنگ کورس4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

  نیشنل تھروبال کوچنگ کورس4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ کورس میں مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بھی نام درج کرواسکتے ہیں۔

 اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 15 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کرائے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -