پاکستان نے ٹیسٹ کا آغاز اطھے انداز میں کیا: سرفراز نواز 

پاکستان نے ٹیسٹ کا آغاز اطھے انداز میں کیا: سرفراز نواز 

  

 مانچسٹر (این این آئی)سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کا آغاز اچھے انداز میں کیا، مشکل کنڈیشن اور بہترین بولرز کے سامنے بابر اعظم اور شان مسعود کی بیٹنگ لاجواب رہی ہے۔ایک انٹرویومیں سرفراز نواز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کپتان اظہر علی نے دو اسپنرز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں۔سرفراز نواز نے کہا کہ مانچسٹر میں کوئی بھی ٹیم ان کنڈیشن میں پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی لیکن کپتان اظہر علی نے دو اسپنرز لینے کے بعد پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تاکہ چوتھی اننگز میں انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال سکیں۔انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں پہلے روز بارش تھی لیکن اب مزید دو تین روز بارش نہیں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -