کارگل واقعہ،کاؤنٹی کرکٹ میں پونے دولاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ ٹھکرایا،شعیب

کارگل واقعہ،کاؤنٹی کرکٹ میں پونے دولاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ ٹھکرایا،شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ کارگل واقعے کے وقت میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں پونے دو لاکھ پاؤنڈ کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے 44 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ کسی کو میری حب الوطنی پرشک نہیں ہونا چاہیے، یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 1999  میں کارگل وار کے دوران میرا پونے دو لاکھ پاؤنڈ اور 2002  میں اس سے بھی مہنگا معاہدہ ناٹنگھم شائر کے ساتھ ہوا تاہم میں یہ دونوں معاہدے چھوڑ کر آگیا تھا۔
کیونکہ کارگل کی وجہ سے ملک میں جنگ کا ماحول تھا۔دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں لاہور کے سرحدی علاقے پر کھڑا تھا، پاک فوج کے ایک جنرل نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو میں نے کہا جنگ ہونے والی ہے مریں گے تو ساتھ ہی مریں گیامیں دو بار کاؤنٹی چھوڑ کریہاں بھارت کے خلاف جنگ لڑنے پہنچ گیا تھا۔