پی ایچ ایف او ر ایشین ہاکی فیڈ ریشن کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

          پی ایچ ایف او ر ایشین ہاکی فیڈ ریشن کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن کوچنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد کھیل کو فروغ دینا تھا ورکشاپ میں پاکستان بھر سے 30کوچز نے شرکت کی جبکہ ورکشاپ میں کھیل کے سٹرکچر اور دیگر امور کے حوالے سے لیکچرز دئیے گئے جس کا مقصد مستقبل میں کھلاڑیوں کو اس سے آگاہی تھا ورکشاپ میں ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھی بھرپور نمائندگی ملی سابق مایہ ناز کھلاڑی طاہر زمان اور پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بھی شرکت کی اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ہیڈ کوچ  خواجہ جنید نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد کھیل کی ترقی و فروغ تھا اور اس میں پورے پاکستان سے کوچز نے شرکت کی اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے مستقبل میں بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور مستقبل میں بھی ایسی ورکشاپس کاانعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -