فلم پروڈیوسر عمار ہ حکمت کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی مبارکباد
لاہور (فلم رپورٹر) معروف فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ شوبز سے وابستہ افراد نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق فلم ”دی لیجنڈ مولا جٹ“ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ فیملی اور دوست احباب کے ساتھ منائی اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ان کی سالگرہ پر اداکارہ حمائمہ ملک،بلال لاشاری، ماہرہ خان، عدنان قاضی، صائم علی، سحر اقبال اور ایمن حکمت سمیت دیگر نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام دوست احباب فیملی ممبرز شوبز سے وابستہ شخصیات اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ عمارہ حکمت کا شمار فلم انڈسٹری میں پہلی کم عمر پروڈیوسرزمیں کیا جاتا ہے اور انہیں یہ اعزاز حاصل ہے ان کی فلم”دی لیجنڈ مولا جٹ“ ریلیز سے قبل ہی شوبز حلقوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے جبکہ فلم شائقین کو ان کی فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے۔