ٹک ٹاک نے اردو میں تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں 

ٹک ٹاک نے اردو میں تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں 

  

کراچی(پ ر) مختصر دورانیے کی ویڈیوز کا ممتاز عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) بتدریج پاکستان میں مقبول ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ تفریح اور تخلیقی اظہار کے لیے جگہ کی فراہمی ہے۔ اِس کے استعمال کرنے والے جہاں ٹک ٹاک پر کنٹنٹ تخلیق کرتے ہیں وہیں اِس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ  استعمال کرنے والوں کو محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرے۔ اپنی ذمہ داری پورا کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے، اردو زبان میں بھی، تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جو پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو مددگار ثابت ہوں گی اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنے میں  معاون ہوں گی۔یہ کمیونٹی گائیڈ لائنز، استعمال کرنے والوں کو، عمومی راہنمائی فراہم کرتی ہیں کہ اِس پلیٹ فارم پر کس قسم کی ویڈیوز کی اجازت ہے اور کس قسم کی ویڈیوز کی اجازت نہیں ہے تاکہ ٹک ٹاک کو تخلیقی صلاحیت کے اظہار اور تفریح کے لیے محفوظ بنایا جا سکے اور اْن پر مقامی قوانین اور روایات کے مطابق عمل کیا جا سکے۔ ٹک ٹاک کی ٹیموں نے ایسا کنٹنٹ ہٹا دیا ہے جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف تھا اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیا ہے جو شدید یا مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔

مزید :

کلچر -