بالی وڈ فلم میں اداکاری سے انکار کرچکی ہوں، جنت مرزا

      بالی وڈ فلم میں اداکاری سے انکار کرچکی ہوں، جنت مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام سے انکار کردیا۔جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک سٹار ہیں جن کے  فالوورز کی تعداد 5.8 ملین ہے۔جنت مرزا اب پہلی بار اداکاری بھی کررہی ہیں جنہیں ملک کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے اپنی پنجابی فلم”تیرے باجری دی راکھی”کے ذریعے سلور سکرین پر متعارف کرایا ہے۔جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کام کی پیشکش موصول ہوئی لیکن انہوں نے اس لئے انکار کردیا کیونکہ میں انڈیا جا کر کام نہیں کرسکتی۔
ر کبھی نہیں چاہوں گی کہ وہاں کام کروں۔ایک تو میرے والدین نہیں مانتے دوسرا میرا اپنا دل نہیں کرتا وہاں کام کرنے کیلئے۔جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے شروع میں ٹک ٹاک پر زیادہ اچھا رسپانس نہیں ملا جس کے بعد میں نے اکاوئنٹ بند کردیا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سید نور مجھے کاسٹ کرنے کے لئے میرے گھر آئے۔

مزید :

کلچر -