شجاعت علی خاں کے گیت”جشن آزادی”کا ٹیزر جاری 

 شجاعت علی خاں کے گیت”جشن آزادی”کا ٹیزر جاری 

  

لاہور(فلم رپورٹر)کلاسیکل گھرانے شام چوراسی سے تعلق رکھنے والے معروف نوجوان گلوکار شجاعت علی خاں نے یوم آزادی کی مناسبت سے بنائے گئے نغمے”جشن آزادی”کا ٹیزر جاری کر دیا ہے جسے بہت پزیرائی مل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس گیت میں ان کے ساتھ جن گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے ان میں فیضان علی خاں،شیری خاں،آرس علی خاں،استاد رفاقت علی خاں اور استاد شفقت علی خاں شامل ہیں۔اس ملی نغمے کی ویڈیو سید طٰہ نے بنائی ہے۔شجاعت علی خاں نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گیت میں دو نسلیں نظر آئیں گی۔

جنہوں نے اپنی پھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ نغمہ آج سوشل میڈیا اور چینلز پر ریلیز ہوگا امید ہے کہ اس کو بہت زیادہ پزیرائی ملے گی اس کو بہت زیادہ محنت سے تیار کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -