بھارت میں انتہاء پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے، جاوید شیخ

  بھارت میں انتہاء پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے، جاوید شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے اس کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔کرونا کے دوران بھی کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جارہی ہے کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال گذر گیا۔ جاوید شیخ نے کہا کہ بھارت میں ایک بڑا حلقہ ایسا بھی ہے جو جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن شاید اسے ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر نے پاکستا ن میں تو شدید رد عمل سامنے آیا ہی ہے بھارتی حکومت کو مقامی سطح پر بھی مزاحمت کا سامنا ہے اور بھارتی حکومت کو اپنے اس اقدام کوواپس لینا پڑے گا او ر کشمیریوں کو جلد ہی آزادی نصیب ہوگی۔

مزید :

کلچر -