تھیٹرز کھولنے کی خبر نے دل خوش کردیا، اداکارہ مہک نور

تھیٹرز کھولنے کی خبر نے دل خوش کردیا، اداکارہ مہک نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور پرفارمرمہک نور نے کہا ہے کہ تھیٹر دوبارہ کھولے جانے کی خبر نے دل خوش کردیا ہے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو ایک بار پھر اپنی پرفارمنس دیکھانے کا موقع ملے گا اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے فنکاروں کو بھی روزگار میہا ہوگا سٹیج ڈرامہ”میرے پاس تم ہو“کو غیر معمولی کامیابی ملی تھی اس جیسے ڈرامے روز روز نہیں پیش کئے جاتے۔

،اس ڈرامہ میں میری ڈانس پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔مہک نور نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، اب والدین بچیوں کو بھی تعلیم دینے پر توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔مہک نور نے کہا کہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے لیکن ہم اس سے اس طرح استفادہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی۔ حکومت کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرے جس سے لوگوں کو جلد آگاہی دی جا سکتی ہے اور اس کے فوری نتائج بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد نئی نسل پروان چڑھتی ہے اور ہمارا معاشرہ آج تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، اسے مثبت سمت دینے کیلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس نے ہمارے آنے والے سالوں پر اثرات مرتب کرنے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -