تاج پور ہ اور شیرانوالہ میں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے 2منصوبے شروع کرنے کی منظوری 

 تاج پور ہ اور شیرانوالہ میں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے 2منصوبے شروع کرنے کی ...

  

  لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے لارنس روڈ کے بعد شہر کے2  اور مقامات پر رین واٹر ہارویسٹنگ (بارشی پانی جمع کرنے)کے منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی یہ منصوبے بسم اللہ پارک،تاج پورہ اور بیرون شیرانوالہ گیٹ سرکلر روڈ پر تعمیر کئے جائیں گے جن پر مجموعی طور پر 24کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ تاج پورہ میں بنائے جانے والے منصوبے کی استعداد 12 لاکھ گیلن جبکہ شیرانوالہ گیٹ کے باہر 15لاکھ گیلن استعداد کا منصوبہ بنایاجائے گا۔ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت شہر میں مزید آٹھ مقامات پر ایسے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا پانچواں اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے شرکاء کو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں فضائی آلودگی میں کمی اور ماحول کی بہتری کے لئے ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں 24مقامات پر درختوں کے گھنے ذخیرے لگانے کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے کے نئے بجٹ میں شجرکاری کے لئے15کروڑ روپے مختص کئے گئے۔اجلاس میں ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں واقع پلاٹوں کے رقبے اور محل وقوع سمیت دیگر جغرافیائی معلومات،ریکارڈ میں موجود ملکیت کے کوائف اور ان پر عمارتیں بنانے کے دوران تعمیراتی قواعد پر عمل درآمد کی صورتحال کے بارے میں معلومات کو منظم طور پر یکجا کر کے سوفٹ ویئر تیار کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی تعمیر کے لئے ایکوائر کی جانے والی اراضی کے معاوضے میں اضافے کے باعث منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی۔

 تاہم اس سے منصوبے کی مجموعی لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -