جلو اور مناواں کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلافکارروائی

  جلو اور مناواں کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلافکارروائی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرایسٹرن سرکل میں ایس ای افضل ندیم کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی سب ڈویژن سراج الدین کاکڑ نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ تلواڑہ، اِچھو گل، مناواں، شریف پورہ، غنی گارڈن، اور جی ٹی روڈاور ایس ڈی او واہگہ روڈ سب ڈویژن ثوبان صدیق کی ٹیم نے ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ ڈوگراں کلاں، جلو موڑ اور تکی محلہ کے علاقوں میں  بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیئے۔دونوں مقامات پر تین ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے اور 9لاکھ یونٹ سے زائد ڈیٹیکشن بل کی ماد میں چارج کئے گئے، 24 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئیں اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -