حکومت نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا،شیخ عبدالمنان

حکومت نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا،شیخ عبدالمنان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے فقید المثال مظاہرے کو کشمیریوں کی آزادی میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی کشمیر کی بقاء اور حق خودارادیت کیلئے متحد و یک جان ہیں۔ 

کشمیر میں جاری بدترین قتل عام کے خلاف حکومت پاکستان نے موثر خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے بھارت کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کو دکھا دیا ہے۔ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کررہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -