عوامی تحریک کے قائد ین کا پیر شاہ عبدالحق کی وفات پر اظہار تعزیت

  عوامی تحریک کے قائد ین کا پیر شاہ عبدالحق کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف علمی و ادبی اور روحانی شخصیت حضرت پیرشاہ عبد الحق المعروف لالہ جی کی رحلت پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے گولڑہ شریف اسلام آباد میں انکے صاحبزادگان پیر سید معین الحق اور پیر سید قطب الحق سے تعزیت کی۔ وفد نے  قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ 


وفد میں علامہ رانا محمد ادریس،سید الطاف گیلانی اور دیگر قائدین بھی شامل تھے۔ وفد نے دونوں صاحبزدگان سے حضرت پیرشاہ عبد الحق المعروف لالہ جی کی رحلت پر باری باری تعزیت کی جبکہ اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی بھی کی