کشمیر مارچ پر حملہ ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے،حمزہ صدیقی

  کشمیر مارچ پر حملہ ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے،حمزہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے جماعت اسلامی کراچی کے پر امن کشمیر مارچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کشمیر مارچ پر ہونے والا بم حملہ کسی سیاسی جماعت کی ریلی پر حملہ نہیں بلکہ ملکی و قومی سلامتی پر حملہ ہے جس نے تمام ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے،اب یہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی نے بم حملہ میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن رفیق تنولی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

 تے ہوئے کہا کہ انھوں نے سخت وقت میں جرات اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ناظم اعلی نے سخت وقت میں صبر واستقامت کا مظاہرہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور کراچی جماعت اسلامی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔