حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تنقید کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،سجاد نذیر

  حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تنقید کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو سبزیاں سستی فراہم کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف بیان بازی کرکے اپنی ناقص حکومتی کارکردگی سے توجہ کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر پی ٹی آئی ایسا کرکے عوام کی حمایت حاصل نہیں کر سکتی عید کے دوران بھی سبزیوں ٹماٹر‘ آلو‘ پیاز‘ ادرک‘لہسن اور مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان کو چھو تی رہیں اور حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آئی جتنی توجہ حکومت پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو دبانے کی طر ف دیتی ہے اتنی ہی توجہ عوام کو ریلیف دینے پر دے۔

  اگر حکومت کو ڈلیور کرنے کی طرف دے اور عوام کو سستی سبزیاں اور سستے مصالہ جات مہیا کرنے کی طرف دے تو شائد اس کی عوام میں کچھ بہتری آ جائے۔

 مگر نیکی کا کوئی بھی کام حکومت نے ان کے کھاتے اور قسمت میں لکھا ہی نہیں ہے ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -