مجھ سے زبردستی درخواست  دلوائی گئی،خورشید بی بی

  مجھ سے زبردستی درخواست  دلوائی گئی،خورشید بی بی

  

لاہور(پ ر)خورشید بی بی نے کہا ہے کہ میرا پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ سے کوئی ایشو نہیں اور نہ ہی ان سے میرا کوئی پیسوں کا لین دین ہے۔اس وقت مجھ سے زبردستی درخواست دلوائی گئی تھی اور اس سب کے پیچھے سیاسی مقاصد تھے۔ہسپتال کے چند نام نہاد سیاسی رہنماؤں نے مجھے ارشد بٹ کے خلاف استعمال کیاتھا۔خورشید بی بی نے یہ بھی کہا کہ میری ارشد بٹ سے کسی کا میڈیکل کلیئر کروانے اور بیٹوں کو نوکری پر لگوانے کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی یہ سب کچھ صرف اور صرف ارشد بٹ کو بدنام کرنے کی سازش تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -