پاکستان پوسٹ کا شوکت خانم ہسپتال کے 25سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری 

  پاکستان پوسٹ کا شوکت خانم ہسپتال کے 25سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری 

  

لاہور(پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے کینسر کے مریضوں کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کی طرف سے 20روپے مالیت کاایک یاد گاری پوسٹل ٹکٹ جاری کیا گیا ہے  یہ یادگاری ٹکٹ ہسپتال کی جانب سے عوامی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال پاکستان کا واحد کینسر ہسپتال ہے جہاں کینسر کے علاج کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات 75 فیصد سے زائد مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ مختصر تقریب رونمائی شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی جس میں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب، خالد اویس رانجھا، پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب سرکل رانا حسن اختر  اور چیف میڈیکل آفیسر /قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر محمد عاصم یوسف اور کینسر کے سروائیور بچوں یحییٰ وقاص او ر فاطمہ بابر نے یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کی۔ اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد رانجھا نے بتایا کہ اس ٹکٹ کی دو لاکھ کاپیاں پرنٹ کی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -