ٹرک اڈہ اور مچھلی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کرنے کی تیاریاں 

ٹرک اڈہ اور مچھلی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کرنے کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ٹرک اڈہ اور مچھلی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کرنے کی تیاریاں، اس سلسلے میں وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک ہفتے میں پلان تیار کیا جائے گا۔جنرل سیکرٹری فش مارکیٹ رائے محمد اختر نے پیشکش کرتے ہوئے کہا حکومت متبادل جگہ دے تعمیر ہم خود کریں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہاکہ حکومت کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔