متروکہ جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والے اہلکارکو تعریفی سنداورموبائل دیا گیا

  متروکہ جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والے اہلکارکو تعریفی سنداورموبائل دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی طرف سے کروڑ روپے مالیت کی متروکہ جائیدادوں کو تلاش کرنے والے اہلکار ممروز خان رینٹ کلکٹر (حسن ابدال)کو تعریفی سند اور قیمتی موبائل بطور انعام دیا گیا یہ جائیدادیں 2005 میں متروکہ املاک کے ریکارڈ سے غائب کر دی گئیں تھیں اور ان کے بل بھی بند کر دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو ان جائیدادو ں سے کوئی آمدن نہیں ہو رہی تھی۔اس سے قبل بھی چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی، اعلی کارکردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی اور انعامات دیئے جانے پر ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی تنویر حسین،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرحسن ابدال عبدالمتین بھٹی نے چیئرمین بورڈڈاکٹر عامر احمد سے اظہار تشکرکیا۔

تے ہوئے کہا کہ ہم چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مزید ایسے اقدامات کریں گے۔