پرائیویٹ سکولوں کوٹیکسز میں ریلیف دیا جائے،عمران مصطفی

پرائیویٹ سکولوں کوٹیکسز میں ریلیف دیا جائے،عمران مصطفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لیڈز گرائمر سکول لاہور کینٹ میں لاہور کینٹ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت صدر ایسوسی ایشن عمران مصطفی نے کی۔  ملک خالد اور شاہد نور چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ 15 ستمبر کو سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے۔ ان مشکل حالات میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سکول ٹیکسز کی مد میں 40 فیصد کے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ پرائیویٹ سکولوں کوٹیکس میں ریلیف دیا جائے اور40 فیصد کا اضافہ کر کہ معاشی قتل نہ کیا جائے۔