صاف پانی کو محفوظ بنانے، ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت 

 صاف پانی کو محفوظ بنانے، ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے صاف پانی کو محفوظ بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو عمل درآمد رپورٹ سمیت آئندہ ہفتے طلب کرلیاہے،عدالتی حکم پر گزشتہ روزوائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز پیش ہوئے،دوران سماعت فاضل جج نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جوڈیشل واٹر کمیشن کی کارکردگی کی رپورٹ دیکھی ہے؟جس پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ جوڈیشل واٹر کمیشن کی کارکردگی سے وہ آگاہ ہیں،جوڈیشل واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے تاریخی اقدامات کئے ہیں،وہ جوڈیشل واٹر کمیشن کے اقدامات سے بہت متاثر ہیں،فاضل جج نے کہا کہ اس رپورٹ کو اچھی طرح پڑھیں اور پھر عدالت کی معاونت کریں عدالتی حکم پر فوکل پرسن نے جوڈیشل واٹر کمیشن کی کاکردگی کی رپورٹ وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے حوالے کردی  وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ عدالتی حکم پر من وعن عمل ہوگا، فوکل پرسن کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس زیر تعمیر ہے، واٹر کمیشن اس انڈر پاس کے ساتھ بھی بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 


طلبی 

مزید :

علاقائی -