فیصل آباد، گوجرانوالہ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد 

   فیصل آباد، گوجرانوالہ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی،عدالت نے یہ حکم ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پرجاری کیا،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ماحولیات عدالتی حکم پر من عن عمل کروائیں، درخواست گزارکا موقف ہے کہ پولی تھین بیگز کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کے علاوہ نکاسی آب کا سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے،درخواست گزار نے مزید کہا کہ لاہور میں اب بھی عدالتی حکم کے باجود شاپنگ مالز اوردیگر دکانوں پر پولی تھین کے بیگز استعمال ہورہے ہیں، محکمہ ماحولیات عدالتی حکم پر عمل نہیں کرپا رہا،جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو خبر دارکیا کہ پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں،عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولی تھین بیگز

مزید :

علاقائی -