آسٹریلوی کورونا ویکسین کی پاکستان میں ٹیسٹنگ کی تیاری شروع

آسٹریلوی کورونا ویکسین کی پاکستان میں ٹیسٹنگ کی تیاری شروع

  

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں کرونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع کردی گئی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کرے گی تفصیلات کے مطابق کوویکس19 کے نام سے تیار ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی  ویکسین کو پہلے مرحلے پر جانوروں پر استعمال کیا گیا تھا دوسرے مرحلے میں امریکا ودیگرممالک میں بھی ویکسین کا ٹیسٹ کیا جائے گا  ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کے لیے فلنڈرزیونیورسٹی اور یوایچ ایس میں معاہدہ ہوگا کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی ویکسین ٹیسٹنگ پریو ایچ ایس میں ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا  آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور پروفیسر ڈیوڈ گورڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا بریفنگ میں شرکت کی اس موقع پر جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطارق رفیع بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے  پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے ویکسین تیاری اور کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ25افراد پر کی جائے گی  25 افراد کو اصل ویکسین اور 25کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی ویکسین ٹیسٹنگ کے لیے رضاکار چند دنوں میں بھرتی کرلیے جائیں گے، آسٹریلیا سے ویکسین چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی، ویکسین کو انٹراماسکیولر انجکشن کی شکل میں مریضوں کودی جائے گی، ویکسین کا ٹرائل دو ہفتے تک شروع ہو جائے گا، پاکستان میں ویکسین کی کمرشل سکیل پر تیاری تین ماہ تک شروع ہو سکتی ہے۔

کرونا ویکسین

مزید :

علاقائی -