پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیے دیتا ہے، سپیکر اسد قیصر 

    پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیے دیتا ہے، سپیکر اسد ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان افعانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،امن، ترقی اور خوشحالی دونوں ہمسایہ ممالک کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر افغان ویلوسی جرگہ سے ویڈیو لنک گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سپیکرز نے علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سپیکر ویلوسی جرگہ نے کہاکہ افعان پاک تجارت میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرانے کے لیے اسد قیصر کی گہری دلچسپی قابل ستائش ہے۔ برادر ملک پاکستان کے دورہ کی دعوت باعث اعزاز ہے اور جلد وفد کے ہمراہ دورہ کروں گا۔ افغانستان میں امن کے قیام اور سماجی ترقی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔عوامی اور تجارتی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ 

 اسد قیصر

مزید :

علاقائی -