کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش، سڑکوں پرپھر پانی جمع

      کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش، سڑکوں پرپھر پانی جمع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں مون سون کانیا سپیل خوب برسا۔صدر، اولڈ سٹی ایریا، ائیرپورٹ، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون،ملیر، کورنگی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بارش ہوتے ہی آئی آئی چندریگرروڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 600 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے نیوکراچی، منگھوپیر، سرجانی، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گارڈن، لیاری، بلدیہ، سعید آباد، لیاقت آباد سمیت سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

کراچی بارش

مزید :

علاقائی -