سی سی پی او کاناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی اوز سے جواب طلب

  سی سی پی او کاناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی اوز سے جواب طلب

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور  کی زیر صدارت کینٹ ڈویژن کی کرائم میٹنگ میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز  اورسٹی ڈویژن کے ایس پیز اور تمام ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں سربراہ لاہور پولیس نے کینٹ ڈویژن کی چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،کرائم میٹنگ میں آپریشن، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، ڈولفن اور AVLS کی کارکردگی کا چھ ماہ کا تقابلی جائزہ لیا گیا،سی سی پی او نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں ناقص کارکردگی پر سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز سے جواب طلب کر لیا جبکہ ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے جاوید صدیق، ڈی ایس پی مصریشاہ غلام دستگیر، ڈی ایس پی شاہدرہ افتخار احمد وریا،ڈی ایس پی صوبے خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری۔ 

ذوالفقارحمید نے زیادتی کیس میں بروقت ڈی این اے سیمپل نہ بجھوانے پر انچارج انوسٹی گیشنز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، ہوٹلوں کے گردونواح میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

 محرم سے مذہبی انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اورقتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی اور A کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ان کامزیدکہنا تھا کہ پول کام میں اشتہاری ملزموں کے ریکارڈ کے اندراج یقینی بنایا جائے اور پولیس گیجٹس، ہوٹل آئی، ٹریول آئی اور ای پوسٹ سافٹ وئیرز سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔ اسی طرح ٹریول آئی اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئرز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پی ڈولفن کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر پٹرولنگ سسٹم تشکیل دیں 

مزید :

علاقائی -