شاد باغ،شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں، 2ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شادباغ انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم وقار گجر کو گرفتارکر لیااشتہاری ملزم وقار گجر نے 4 ماہ قبل شہری راشد کو کاروباری لین دین پرفائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد مو قع سے فرار ہو گیا تھا انویسٹی گیشن پولیس شاد با غ نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مد د سے ملزم کو گرفتار کیا دوسری کارروائی میں ملزم اویس کی اپنے دوست محسن علی سے 2ماہ قبل لڑائی ہوئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا ملزم اویس نے اپنے دوست محسن علی کوملنے کے بہانے اپنی دکان پر بلایا اور جھگڑا شروع کر دیا اور معمولی تلخ کلامی پر ملزم اویس نے فائرمار کرمحسن علی کو قتل کیا اور بعد میں موقع سے فرار ہو گیا تھا انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم اویس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔