کشمیر بنے گا پاکستان

کشمیر بنے گا پاکستان
کشمیر بنے گا پاکستان

  

اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہو نگے جی دوستوں  جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پانچ اگست کو یوم استحصال منایا گیا۔جی ہاں اس سے قبل پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ”یوم کشمیر“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔جی ہاں مقبوضہ وادی میں معصوم و مظلوم کشمیریوں پہ بے پناہ ظلم و تشدد جو کے  مودی سرکار  کی طرف سے کیا گیا بے پناہ ظلم و تشددکہ آج تک جاری ہے  جی ہاں کشمیر پاکستان کا ا ٹوٹ آنگ ہے لیکن بھارت  نے کشمیر کو بھارت کے نقشے میں شامل کر لیا جبکہ دوسری طرف ہماری طرف سے پاکستان کا نیا نقشہ جاری کیا گیا اس میں مقبوضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ قرار دے دیا گیا،جی دوستوں یہ بات تو دنیا جانتی ہے کہ کشمیری عوام کو ظلم و ستم سہتے ستر سال سے زائد ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار نے تونہتے کشمیریوں پہ ظلم و ستم کی انتہا ہی کر رہی ہے لیکن نہتے کشمیری بھی ڈٹے ہوئے ہیں بھارتی سرکار کے تشدد کا بھرپور جواب بھی دیتے ہیں اور کشمیری جو نسل در نسل قربانی دیتے آئے،تاحال قربانی دینے میں مصروف ہیں۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جاتی ہے۔ اس سال کشمیریوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پانچ اگست کو ”یوم استحصال“ کے طور رپر منایا گیا۔ جی ہاں کشمیریوں کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے انکے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

جی ہاں اسی لئے تو پانچ اگست کو یوم استحصال کا نام دیا اور اس روز کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے جگہ جگہ شہر شہر گلی گلی احتجاج کیا گیا جی ہاں احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئیں جلسے جلوس نکالے گئے جس کا مقصد صرف اور صرف کشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھانا تھا اور دنیا کو بتانا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا جی ہاں اسی لئے تو ہر پاکستانی کے لبوں پہ ایک ہی نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان جی ہاں یقینا کشمیر پاکستان بنے گا اور اہل کشمیر کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور بھارت تباہ و برباد جی ہاں یقینا وہ دن جلد آئیگا جب کشمیری بھی آزاد فضاء میں سانس لیں گے۔بہر حال اجازت فی الوقت آپ سے تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -