ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: علیم خان 

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: علیم ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت سے کم نرخوں پر گندم خرید کر آٹا سمگل کرنے یا پرائیویٹ طور پر مہنگے داموں بیچنے والی فلور ملز کا سرکاری گندم کا کوٹہ منسوخ کر کے انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے اور کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اُس سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائے اورفلور مل انتظامیہ کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ فلور ملز سے تفصیلی مشاورت کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت860روپے مقرر کی گئی۔ اس وقت 95فیصد علاقوں میں 20کلو آٹے کا تھیلا860روپے اور 10کلو کا 430روپے میں وافر مقدار میں میسر ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں 860روپے میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی کامیابی سے جاری ہے اور کہیں کوئی قلت نہیں۔ پنجاب حکومت ماہانہ 5ارب روپے کی خطیر رقم سستے آٹے کے لئے سبسڈی پر خرچ کر رہی ہے اور اس کے بعد فلور ملز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔  

علیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -