میجر طفیل شہید ”نشان حیدر“ کا  62 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

      میجر طفیل شہید ”نشان حیدر“ کا  62 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

  

    عارف والا(آن لائن)  پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ”نشان حیدر“ حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا 62 واں یوم شہادت آج -7 اگست بروزجمعۃ المبارک کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وہ 22 جولائی 1914 کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے1943 سے1958 تک پاکستان آرمی میں سروس کی میجر طفیل محمد شہید اٹھارہ پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور-7 اگست1958 کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں عارفوالااورطفیل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں میجر طفیل محمد کی ملک کی خاطر گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا۔

میجر طفیل محمد شہید

مزید :

صفحہ آخر -