پی ٹی آئی نے پاکستان کو خارجہ  میدان میں تنہا کر دیا، احسن اقبال

   پی ٹی آئی نے پاکستان کو خارجہ  میدان میں تنہا کر دیا، احسن اقبال

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پاکستان کے برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریجک اور تاریخی تعلقات ہیں، انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہاکہ برادرانہ ملک کے حوالے سے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیان مہلک اور بدترین سفارتکاری ہے۔ اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ہے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -