معیشت کی دگرگوں حالت لیگی حکومت کی وجہ سے ہوئی، شہباز گل

معیشت کی دگرگوں حالت لیگی حکومت کی وجہ سے ہوئی، شہباز گل

  

 اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ معیشت کی دگرگوں حالت آپکی نااہل حکومتوں کی وجہ سے ہوئی معیشت کو آپکے جعلی وزیرِ خزانہ نے 8 ارب ڈالر خزانے سے نکال کر تباہ کیا اوپر سب اچھا دکھانے کے لیے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے سٹیبل رکھا گیا   اپنی نااہلی چھپانے کیلئے خزانے کو 8 ارب ڈالر کا ٹیکا لگایا گیا 2013 میں اسٹیبل ریٹڈ معیشت کو بڑی محنت سے 2018 میں انہوں نے منفی ریٹنگ میں پہنچایا  انہوں نے مزید کہا کہ جسے ایک سال کے قلیل عرصے میں پی ٹی آئی نے نیگٹیو سے اسٹیبل ریٹنگ تک پہنچایا پی ٹی آئی کے آنے کے بعد ہی میگا کرپشن سکینڈلز منظرعام پر آئے،  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ  وزارتِ خارجہ کو جیب میں رکھ کر نواز شریف نے پاکستان کو خارجی سطح پر کمزور کیا، عمران خان کے وڑن کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے،  عمران خان عالمی لیڈر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،  خارجہ محاذ پر کامیابی کی بدولت ہی دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا۔ 

 شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -