پی ٹی آئی نے بیرون ممالک 6 بینک اکاؤنٹس تسلیم کیے،اکبر ایس بابر 

پی ٹی آئی نے بیرون ممالک 6 بینک اکاؤنٹس تسلیم کیے،اکبر ایس بابر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کو کسی صورت مزید وقت دینے کی حمایت نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں سکروٹنی کمیٹی کے ستر سے زائد اجلاس ہوچکے ہیں،،تحریک انصاف نے آج تک بیرون ممالک میں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،تحریک انصاف نے بیرون ممالک میں چھ بینک اکاؤنٹس تسلیم کیے لیکن تفصیلات جمع نہیں کرائیں،17 اگست کو سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانی ہے،تحریک انصاف کے بینک اکاؤنٹس کی سکروٹنی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے،سکروٹنی کمیٹی نے بیرون ممالک سے تحریک انصاف کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں منگوائیں،تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں،عمران خان احتساب کے عمل میں سنجیدہ ہوتے تو پہلے اپنا اور پارٹی کا احتساب کرتے،مدینہ کی ریاست میں صرف مخالفین کا احتساب کیا جا رہا بھی ہے، سپریم کورٹ بھی ملک میں جاری جعلی احتساب کی قلعی کھول چکی ہے۔
اکبر ایس بابر 

مزید :

صفحہ آخر -