اپوزیشن نے اپنی آنکھوں پر وزیراعظم اور وزیراعلٰی سے بغض کی پٹی باندھ رکھی ہے: مسرت جمشید 

  اپوزیشن نے اپنی آنکھوں پر وزیراعظم اور وزیراعلٰی سے بغض کی پٹی باندھ رکھی ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن نے اپنی آنکھوں پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے بغض کی پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے دور میں لوٹ سیل لگا رکھی تھی اور قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچہ گیا،حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے دن رات محنت کی اور کورنا وائرس کے کیسز میں واضح کمی اس کے ثمرات ہیں۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا دور نہیں کہ مک مکا کر کے کوئی درمیانی راستہ نکال لیا جائے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں متعدد میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا جائے گا جو حقیقی معنوں میں عوام کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔ 

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -