کورونا وائرس، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا فلائٹ آپریشن مکمل 

  کورونا وائرس، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا فلائٹ آپریشن مکمل 

  

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور لاک ڈاؤن میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے خصوصی فلائٹ آپریشن کے تحت 5 سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا  3 لاکھ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے نجی ٹی وی کو موصول دستاویز کے مطابق خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزار تبلیغی جماعت کے افراد، 1 ہزار 326 زائرین اور بیرون ملک جیلوں میں قید 1 ہزار 745 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے واپسی کیلئے شروع آپریشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے 1 لاکھ 54 ہزار، سعودی عرب سے 63 ہزار 595 اور قطر سے 17 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوئی اومان سے 11 ہزار 729، بحرین سے 4 ہزار 469، ترکی سے 6 ہزار 339، برطانیہ سے 7 ہزار 122، امریکا سے 1 ہزار 702، چین سے 2 ہزار 520 پاکستانی واپس پہنچے جبکہ کویت سے 2 ہزار 314 اور کرغزستان سے 8 ہزار 110 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی آپریشن کے تحت افغانستان سے 4 ہزار 98 اور ایران سے 1 ہزار 80 پاکستانی وطن واپس پہنچے۔ اسی طرح بھارت سے 418، افغانستان سے 2987 اور ایران سے 924 پاکستانیوں کو زمینی راستے سے وطن واپس لایا گیا۔

وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -