جماعت اسلامی کی ریلی پر دستی بم حملے کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر یکجہتی ریلی پر دستی بم حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا۔ واقعے کے 24 گھنٹے بعد درج کی گئی ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر نمبر 115/2020 میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما راجہ عارف سلطان مدعی ہیں۔
دستی بم حملے