پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں ٹڈی دل موجود نہیں‘ این ایل سی سی

  پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں ٹڈی دل موجود نہیں‘ این ایل سی سی

  

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات تک پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں  ٹڈی دل موجود نہیں ہے۔تھرپارکر اور چولستان اس کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل کی فعال افزائش پائی جارہی ہے۔امکان ہے کہ ننگرپارکر میں اگست کے وسط تک ٹڈی دل میں اضافہ ہو گا۔انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہیاس وقت ٹڈی دل صرف تھرپارکر اور کراچی میں موجود ہے۔بلوچستان میں 232 ٹیموں، 112 گاڑیاں اور 1288 افرادی قوت کی مدد سے 4703.25 مربع کلومیٹرپر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا ہے۔پنجاب میں 4589.60 مربع کلومیٹر پر 539 ٹیموں، 388 گاڑیاں اور 2830 افرادی قوت کی مدد سے انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا  میں 625.35 مربع کلومیٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن 80 ٹیموں، 106 گاڑیاں، اور 847 افرادی قوت کی مدد سے کیا گیا ہے۔سندھ میں 1016.2 مربع کلومیٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن 242 ٹیموں، 174 گاڑیاں اور 1177 افرادی قوت کی مدد سے کیا گیا ہے۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) سکھر، تھرپارکر، لاہور، اسلام کوٹ اور کراچی میں 4 بیور جہاز استعمال کررہا ہے۔

  این ایل سی سی

مزید :

صفحہ آخر -