سر کاری یونیورسٹیز کے زیر التوا معاملات نمٹانے کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل 

  سر کاری یونیورسٹیز کے زیر التوا معاملات نمٹانے کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹیز چانسلر و گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب کی سر کاری یونیورسٹیز کے زیر التواء معاملات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں 15ستمبر تک نمٹانے کیلئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں گور نر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹر ی ڈاکٹر راشد منصور،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر،محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب،گور نر سیکرٹریٹ اور محکمہ قانون پنجاب کے نمائندے سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ گور نر پنجاب نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سر براہی میں قائم کمیٹی کو ہدایت کر دی ہے کہ 15ستمبر تک مختلف یونیورسٹیز میں رجسٹرارسمیت دیگر عہدوں پر تقر ریوں سمیت مختلف محکموں میں زیر التواء معاملات کو نمٹا کررپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ہم نے تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر بھی مکمل طورپر میرٹ پر لگائے ہیں اس لیے اب وائس چانسلر زکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹیز میں ہر صورت شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -