وزیراعظم 9اگست کو بنی گالہ میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کرینگے 

وزیراعظم 9اگست کو بنی گالہ میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کرینگے 

  

 ٍ اسلام آباد (آن لائن)ٹائیگرفورس کا 9 اگست کو قومی دن منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی 9 اگست کو پودے لگانے کے پرانے تمام ریکارڈ توڑنے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے،وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی ارکان مہم میں حصہ لیں گے، معاونین خصوصی ملک امین اسلم اور عثمان ڈار نے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے،پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس کے اعزاز میں اور شجر کاری مہم کی تقاریب ہوں گی،ٹائیگر فورس کا ہدف ڈبل،10 لاکھ کے بجائے ایک دن میں 20 لاکھ پودے لگائے گی قومی شجر کاری پلان جاری، پنجاب میں بارہ لاکھ 8 ہزار پودے لگائے جائیں گے،خیبرپختونخوا میں 5 لاکھ، سندھ 1 لاکھ، بلوچستان میں 15 ہزار پودے لگائے جائیں گے،گلگت بلتستان ساڑھے گیارہ ہزار،آزاد کشمیر میں 20 ہزار 300 پودے لگائے جائیں گے۔،وزیر اعظم عمران خان 9 اگست کو بنی گالہ کورنگ گارڈن میں پودا لگاکر مہم کا آغاز کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، 9 اگست کو عثمان ڈار کے حلقے سیالکوٹ میں پودا لگائیں گے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پودا لگائیں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان بھی سرکاری تقریب میں پودا لگائیں گے،سندھ میں گورنر عمران اسماعیل پودا لگا کر مہم کا افتتاح کریں گے،بلوچستان میں وزیر اعلیٰ اور گورنر شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے،عثمان ڈار 9 اگست کو سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے۔

ٹائیگر فورس

مزید :

صفحہ آخر -