ڈکیتی، چوری کی وار داتیں، ڈاکوؤں نے 5گھروں کا صفایا کر دیا، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں چوری 

ڈکیتی، چوری کی وار داتیں، ڈاکوؤں نے 5گھروں کا صفایا کر دیا، گاڑیاں، موٹر ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے دانش کے گھر سے 8لاکھ 35ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے قاسم کے گھر سے 3لاکھ80ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حماد کے گھر سے2لاکھ  ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، باغبانپورہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے رمیض کے گھر سے1لاکھ 75ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سبزاہ زار میں ڈاکووں نے عبدالقادر کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے لقمان سے80ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تبسم سے 35 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گوالمنڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فرخ سے 15ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ اقبال ٹاؤن اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں اور اچھرہ، ساندہ اور مانگامنڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -