ڈولفن پولیس کی کارروائی، 3 رکنی  چھاڑا ڈکیت گینگ گرفتار

 ڈولفن پولیس کی کارروائی، 3 رکنی  چھاڑا ڈکیت گینگ گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن پولیس نے سٹی ڈویژن ہائی ویلیو  3 رکنی چھاڑا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ڈولفن ٹیم 11کو دیکھ کر موٹر سائیکل بھگادی اور فرار ہونے کی کو شش کی جس پر ڈولفن ٹیم نمبر11 نے تینوں ملزمان کو تعاقب کے بعدسگیاں روڈ کے قریب گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل،02 پسٹل درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لیے۔

 ڈولفن پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان شاپ رابری، ڈکیتی  و سنیچنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے چوکی  سگیاں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -