تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش  کی مد میں واجبات کی ادائیگیاں 

   تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش  کی مد میں واجبات کی ادائیگیاں 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش کی مد میں واجبات کی ادائیگیاں کر دی۔سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے واجبات کے چیک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق 25 افسران میں 93 لاکھ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کر دیے گئے جبکہ سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے دو روز قبل 500 تفتیشی افسران میں 04 کروڑ 50 لاکھ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ 

ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات تفتیشی افسران کو ادا کیے جارہے ہیں۔ تفتیشی افسران غیر جانبداری، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ مقدمات کی تفتیش نمٹائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عرصہ دراز سے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔میرٹ پر تفتیش کے دوران مالی اخراجات، واجبات کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین نیک نیتی، ایمانداری اور حقائق پر تفتیش کرنا ہے۔ مقدمات میں سست روی اور ناقص تفتیش پر انچارج انویسٹی گیشنز اور متعلقہ ایس ڈی پی او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -