فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کے  کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

    فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کے  کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کیلئے احسن اقدام،فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے مزید 34 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ایک سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دئیے ایس ایس پی نے فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو ایکسٹیشن کے موقعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ ایمانداری اور نیک نیتی سے کام جاری رکھیں۔
 دادرسی کیلئے آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی میں فرنٹ ڈیسک اہلکار مثبت کردار ادا کریں فرنٹ ڈیسک اہلکار کسی بھی ایشو کے حل کیلئے فوری اور براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں لیاقت علی ملک نے فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کے مسائل سنے، حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -