الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کو 2ماہ مکمل، 4لاکھ شہریوں نے فائدہ اٹھایا 

  الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کو 2ماہ مکمل، 4لاکھ شہریوں نے فائدہ اٹھایا 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)الیکٹرانک ٹریفک چالان پیمنٹ سسٹم کو دو مکمل ہوگئے، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کورونا وباء کے دوران  4 لاکھ سے زائد شہریوں کو الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، 91 فیصد شہریوں نے ٹریفک جرمانوں کی رقم الیکٹرانک پیمنٹ کے طریقہ کار سے جمع کروائی، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن ادائیگیاں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، آن لائن پیمنٹ کے بعد شہریوں کو موقعہ پر ہی کاغذات دیئے جارہے ہیں، جس سے شہریوں اور وارڈنز میں بحث و تکرار کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک پیمنٹ کی ادائیگی پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں ہیں، سید حماد عابد کا نے کہا کہ کورونا خدشات کے باعث الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کو متعارف کروایا گیا سید حماد عابد کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر سماجی فاصلوں اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر الیکٹرانک چالان ادائیگی کا طریقہ کار واضح کیا گیا  جدید ٹیکنالوجی سے استفادھ حاصل کرتے ہوئے مینول پیمنٹ کی قباحتوں کو دور کر دیا گیا،ٹریفک چالان کی ادائیگی ملک بھر کے کسی بھی بینک اور کسی بھی جگہ، شہر سے کی جاسکتی ہے۔

، الیکٹرانک پیمنٹ سے مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کیلئے بھی الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کافی مفید ثابت ہورہا ہے۔

مزید :

علاقائی -