غیر قانونی گرفتاریاں، پاکستانی حکومت مخالفین کیخلاف نیب کا استعما ل بند کرے: ہیومن رائٹس واچ

غیر قانونی گرفتاریاں، پاکستانی حکومت مخالفین کیخلاف نیب کا استعما ل بند کرے: ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیادتیوں اور اور بلاجواز گرفتاریوں پر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا ہیومن رائٹس واچ  کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف نیب کا استعمال بند کرنا چاہیے عالمی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام کو نیب کی جانب سے غیر قانونی گرفتاریوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کرنی چاہیے بیان میں کہا گیا ہے پاکستانی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے دو رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق  کے کیس میں 20 جولائی کو اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ نیب نے شفاف ٹرائل کے حق کو پامال کیا اور کسی معقول بنیاد کے بغیر دونوں کو 15 ماہ تک حراست میں رکھا  ہیومن رائٹس واچ نے  میر شکیل الرحمان کی حراست کو بھی حکومت کے ناقدین کو ہراساں کرنے کی ایک مثال قرار دیا ہے ہیومن رائٹس واچ ایشیاء کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کافیصلہ نیب کے غیر قانونی اقدامات پر تازہ ترین فرد جرم ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کو مخالفین کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے لیے آمرانہ دور  کے ادارے کا استعمال کرنا چھوڑ دیناچاہیے اور  پارلیمنٹ کو قومی احتساب بیورو کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے نیب آرڈیننس میں اصلاحات کرنی چاہئیں۔

ہیومن رائٹس واچ 

مزید :

صفحہ اول -