ا مریکی ارکان کا نگریس کا بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش

ا مریکی ارکان کا نگریس کا بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ارکان کانگریس نے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں عائد غیر قانونی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی ایوان نمائند گان  کی  خارجہ  امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے سابق چیئرمین مائیکل میک کال نے مقبوضہ وادی میں پابندیوں کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو خط لکھا ہے۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے اہم ارکان نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے اب تک وادی میں حالات معمول پر نہیں آئے۔خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی آزادیوں اور جمہوری اقدار پر عمل یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ 

امریکی ارکان

مزید :

صفحہ اول -