پنجاب میں افسران، وزراء کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک دوروں پر پابندی 

  پنجاب میں افسران، وزراء کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک دوروں پر پابندی 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزرا اور سرکاری افسران کے سرکاری خرچ پر کیے جانیوالے بیرون ملک دوروں پر پا بندی لگا دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے مالی سال میں غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائیگا۔نئی گاڑیوں کی خریداری، وزرا اور افسران کے سرکاری خرچے پر بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائی دی گئی ہے۔ افسران اور وزرا ء کے بیرون ملک سرکاری دورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہیں۔بیرون ملک علاج معالجے، پوسٹوں کی اپ گر یڈ یشن اور فائیوسٹار ہوٹل میں ورکشاپ پر پابندی ہوگی۔صوبائی وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپلمینٹری گرانٹ اور فنڈز کی دیگر منصوبوں کو منتقلی پر بھی پابندی ہوگی۔

دورے پابندی

مزید :

صفحہ اول -