پاک جاپان دفاعی حکام کا روابط برقرار، باہمی تعاون پر اتفاق

     پاک جاپان دفاعی حکام کا روابط برقرار، باہمی تعاون پر اتفاق

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)جاپان کے وزیردفاع کونو اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کووڈ-19 اور دفاع سمیت دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا۔اسلام آباد میں قائم جاپان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر پھیلنے والی کوروناوبا جیسے مسائل پر دفاعی حکام کی جانب سے ادا کیے گئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔وزیردفاع کونو نے جاپان سیلف-ڈیفنس فورسز کی کروزشپ ڈائمنڈ پرنسز پر ہونیوالی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جو ایئر پورٹ پر اقدامات کیلئے سرگرم ہے۔سفارتخانے کے بیان کے مطابق آرمی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں کیے گئے حالیہ اقدامات کی وضاحت کی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جاپانی وزیر نے دوطرفہ مضبوط دفاعی تعاون کی اہمیت کی نشاندہی کر تے ہوئے کہا کووڈ-19 کے اثرات کو مدنظررکھتے ہوئے فری اینڈ اوپن انڈو-پیسفک اقدامات کو بحال کرنا اہم ہے۔کووڈ-19 کے باعث پیدا ہونیوالے حالات کے پیش نظر د و نوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آپس میں معلومات، آگاہی اور دفاعی حکام کی جانب سے کووڈ-19 پرقابو پانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے حاصل نتائج کا تبادلہ کیا جائیگا۔آرمی چیف اور جاپانی وزیر کی ویڈیو کانفرنس میں ہونیوالی بات چیت کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ دفاعی حکام کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے اور باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاک جاپان اتفاق

مزید :

صفحہ اول -