پرائیویٹ سکولز اینڈ مدارس الائنس کی15اگست سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے پراحتجاج کی دھمکی 

 پرائیویٹ سکولز اینڈ مدارس الائنس کی15اگست سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ سکولز اینڈ مدارس الائنس نے پندرہ اگست کو نجی تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی صورت میں ملک گیراحتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ تعلیمی ادارے کھولنے کی صورت میں ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے الائنس میں شامل تمام ایسوسی ایشنزکی طرف سے نامور وکلا پر مشتمل لیگل سیل بھی قائم کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور تعلیمی عمل کی بحالی کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز اینڈ مدارس الائنس کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔الائنس کی مشاورتی کونسل نے 15 اگست کو اسکولزکھولنے کے متفقہ  فیصلے کی تائید اور توسیع کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوسرے شعبوں کی طرح ایس او پیزکے تحت تعلیمی شعبوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا جائے۔ تاکہ تعلیمی اداروں اور ان سے منسلک تمام شعبوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کم ہوسکیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بین الصوبائی کانفرنس میں اگر15 اگست کو مرحلہ وار اسکولز کھولنے کا اعلان نہیں ہوتا تواس حوالے سے بھر پو راحتجاج کیا جائے گا یہ احتجاجی تحریک ملکی سطح پر ہوگی اور تعلیمی عمل کی بحالی تک جاری رہے گی۔ 
احتجاج کی دھمکی 

مزید :

صفحہ اول -